کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے تین لاشیں ملی ہیں جبکہ کنواری کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

شہر قائد میں نبی بخش تھانے کے علاقے میں ایک رکشے سے تین لاشیں ملیں جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ادھر کنواری کالونی منگھوپیر روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کو قتل کر دیاگیا تھا۔