کور کمانڈرز کانفرنس کل راولپنڈی میں ہوگی

Corps Commanders Conference

Corps Commanders Conference

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس کل جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونگی ، یہ معمول کی ماہانہ کورپس کمانڈر کانفرنس ہوگی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ تیاریوں اور دیگر تربیتی امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق کورپس کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے حالیہ دورہ برسلز اوراس موقع پر نیٹو عسکری حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں کور کمانڈروں کو اعتماد میں لیں گے جبکہ گذشتہ دنوں کابل میں ہونے والے پاکستان ، افغانستان اور ایساف عسکری قیادت کے اجلاس پر بھی بات چیت ہوگی۔