سیاسی جماعتوں کے وفود کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

Election Commission of Pakistan

Election Commission of Pakistan

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے وفود نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اوراپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے وفود نے کراچی میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اوراپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں اور انہیں تحفظات دو ر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سیاسی جماعتوں سے تجاویز آنے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں ووٹوں کی تصدیق اور حلقہ بندیوں کا عمل سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ دو ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے  بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے خود کراچی کا دورہ کریں گے۔