سکھر : ایکسائز پولیس کی کارروائی، بارود سے بھرا ٹرک برآمد

 Excise Police Sukkur

Excise Police Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر ایکسائیز پولیس نے سندھ پنجاب بارڈر پر خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھرا ٹرک برآمد کرکے،دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ٹرک میں راکٹ لانچر،اسلحہ سمیت خود کش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔

سندھ پنجاب بارڈر کے علاقے کموں شہید کے قریب قومی شاہراہ پر ایکسائیز پولیس نے وزیرستان سے کراچی جانے والے ٹرک پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک میں موجود دو افراد کو گرفتا ر کرلیا۔ایکسائیز پولیس نے ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک میں خود کش جیکٹس،اسلحہ بارود اور راکٹ لانچر برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔

اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔