نویں گریڈ کی ایجوکیٹرز کو پچھلے 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی رمضان اور عید بھی بغیر خوشیوں کے گزر گئی

گجرات (جی پی آئی) نویں گریڈ کی ایجوکیٹرز کو پچھلے 5ماہ سے تنخواہ نہیں ملی رمضان اور عید بھی بغیر خوشیوں کے گزر گئی ، معلوم ہوا ہے کہ اپریل 2012میں ایجوکیٹرز کی نویں 9گریڈ میں بھرتی ہوئی اور اپریل میں ہی انہوں نے اپنی اپنی ڈیوٹی سنبھال لی لیکن انہیں نہ اپریل ، نہ مئی ، نہ جون ، نہ جولائی اور نہ ہی اگست کی تنخواہ دی گئیں ہے ، جبکہ اخبارات میں آ رہا ہے کہ ایجوکیٹرز کو تنخواہیں دے دی گئیں ہیں ، آج 31 اگست 2012 کو ایجوکیٹرز کی پانچ ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں ان کی عید بھی اسی انتظار میں گزر گئی کہ آج نہیں تو کل ضرور تنخواہ ملے گی۔

لیکن ان کا یہ خواب خوب ہی رہا ، ایجوکیشن آفس کا عملہ کہہ رہا ہے کہ ابھی آڈر آیا ہے کہ اپریل اور مئی کا علیحدہ بل بنا کر دو ماہ کی تنخواہیں دے دی جائیں باقی تین ماہ کا بعد میں سوچیں گئے ، ایجوکیٹرز اس مسئلہ کی وجہ سے سخت پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں ، جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ، غریب ایجوکیٹرز کے والدین نے ڈی سی او گجرات ، ای ڈی او ایجوکیشن سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔