گجرات مکمل کی خبریں 29-08-2012

شاہین گروپ کے وفد نے ممتاز شخصیت حبیب کھوکھر کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ کے وفد نے ممتاز شخصیت حبیب کھوکھر کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

لالہ موسیٰ کے تمام ووٹرز شاہین گروپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے :عنصر باجوہ ، میاں احسان الٰہی
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ لالہ موسیٰ کے راہنمائوں عنصر باجوہ اور میاں احسان الٰہی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے لالہ موسیٰ کے تمام ووٹرز شاہین گروپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے ، اس سلسلہ میں الیکشن مہم جاری ہے اور ہم ڈور ٹو ڈور جا رہے ہیں تا کہ شاہین گروپ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ شاہین گروپ نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا ہے اور آنے والے وقت میں بھی شاہین گروپ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو مضبوط ادارہ بنائے گا ۔

وزیراعظم کو ایک موقع فراہم کرنے سے یہ بات عیاںہیں کہ سپریم کورٹ جمہوریت کا احترام کرتی ہے :راجہ محمد نعیم
گجرات (جی پی آئی) وزیراعظم کو ایک موقع فراہم کرنے سے یہ بات عیاںہیں کہ سپریم کورٹ جمہوریت کا احترام کرتی ہے ، اور اس کے تسلسل کے لئے کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے راہنما راجہ محمد نعیم نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو 18ستمبر سے قبل سوئس حکام کو خط لکھ دینا چاہیے ، تا کہ ملک اداروں کے تصادم سے محفوظ رہ سکے ، جس ممالک میں رول اینڈ لاء قائم ہوتا ہے دنیا میں وہی ممالک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فرد واحد کے لئے پوری قوم کو اذیت میں مبتلا کرنا دانشمندانہ اقدام نہیں ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ کے تمام فیصلوں کا دل سے احترام کرتی ہے ، اور قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی عدلیہ بحالی میں گراں قدر خدمات ہیں ، جنہیں پاکستانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، اور آئندہ بھی عدلیہ کے وقار کی خاطر پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

شاہین گروپ کے امیدواروں نے گزشتہ روزثناء اللہ بٹ کی قیادت میںریلوے روڈ کا انتخابی دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں شاہین گروپ کے امیدواروں نے گزشتہ روزثناء اللہ بٹ کی قیادت میں ریلوے روڈ کا انتخابی دورہ کیا امیدواروں نے تاجر راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں ، اور اپنے انتخابی منشور سے آگاہ کیا ، امیدواروں نے گجرات چیمبر آف کامرس کے ممبران اور ووٹران کو یقین دلایا کہ ان کی عزت و وقار میں اضافہ کیا جائیگا ، اور ان کے تمام مسائل کے حل کیلئے شاہین گروپ اپنا بھرپور کردار ادا کریگا، وفد کی قیادت ثناء اللہ بٹ نے کی ، جبکہ وفد میں حاجی فیاض عالم، شیخ ابرار سعید ،مرزا الیاس جرال ، قاسم ترہنگی ، نعمان گوندل ، میاں اکمل حسین ، چوہدری عبدالرحمان ، مہر عرفان یوسف ، سید آصف رضا نقوی ، سید رضوان علی شاہ ، ضیاء سید ، شیخ بلال سعید اور دیگر بھی ہمراہ تھے ،جبکہ شاہین گروپ کا ریلوے روڈ پہنچے پر شیخ فضل باری ، مہر ثاقب اسحاق ، شیخ نصیر ، مرزا خالد محمود ، امجد مجید بٹ و دیگر نے استقبال کیا ۔

شاہین گروپ کے امیدوار آج اپنی قیادت کے ہمراہ شادیوال روڈ اور لالہ موسیٰ کا دورہ کرینگے
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں شاہین گروپ کے امیدوار آج، مرزا امتیاز احمد اورثناء اللہ بٹ کی قیادت میں شادیوال روڈ اور لالہ موسیٰ کا دورہ کرینگے ، دورہ کے دوران امیدواروں ہمراہ ہونگے ، اور چیمبر کی چار سالہ کارکردگی سے ووٹروں کو آگاہ کرینگے اور آئندہ الیکشن کے منشور سے بھی آگاہ کرینگے ، اس سلسلہ میں شاہین گرو پ کے سپورٹران نے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی۔

ریلوے روڈ کی تاجربرادری کے شاندار استقبال پر مشکور ہیں:شیخ ابرار سعید
گجرات (جی پی آئی) ریلوے روڈ کی تاجر برادری کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران شاہین گروپ کے امیدواروں کا شاندار استقبال کیا اور ہم انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شاندار استقبال کیا ،ان خیالات کا اظہار گجرات چیمبر آف کامرس کے شاہین گروپ کے امیدوار شیخ ابرار سعید نے تاجر راہنمائوں سے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزریلوے روڈ اور دیگر ملحقہ تجارتی مراکز میں جس طرح شاندار استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی اور تاجروں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ شاہین گروپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔

شاہین گروپ کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش ہے :سلیم سرور جوڑا
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ کے راہنماسلیم سرور جوڑانے کہا ہے کہ شاہین گروپ کی چار سالہ کارکردگی انتہائی خوش آئند ہے جس سے ممبران چیمبر انتہائی مطمئن ہیں چار سالوں میں گجرات چیمبر نے تاریخی اقدامات کیے ہیں ، صنعتی نمائشوں کے علاوہ تجارتی وفود کا تبادلہ اور ممبران کی حوصلہ افزائی کرنا صرف شاہین گروپ نے ہی سیکھا ہے ، اور گجرات چیمبر کے وقار اور ممبران کے مسائل کے حل کیلئے شاہین گروپ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، فائونڈر گروپ کی الزام تراشی سے کچھ بھی نہیں ہونے والا ، ہم پر امن الیکشن چاہتے ہیں اور تمام ووٹرز کا احترام کرتے ہیں ، جو کہ چیمبر کے وقار میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں ۔

محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے لیبر کالونی میں مسائل کے انبار لگ گئے :عوامی حلقے
گجرات (جی پی آئی) محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے لیبر کالونی میں مسائل کے انبار لگ گئے ، جگہ جگہ گندگی پڑی ہوئی ہے ، صفائی کا کوئی نظام نہیں ، سیکورٹی کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے چوریوں کی وارداتیں ہو رہی ہیں ، لیبر ڈیپارٹمنٹ نے عوامی شکایات کے باوجود ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ، جب لیبر ڈیپارنمنٹ کے متعلقہ اہلکاروں سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ نہیں ملتے ، معلوم ہوا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک آفیسر تعینات کیا گیا ہے جس کا کام لیبر کالونی کے مسائل کا حل ہے ، مگر وہ خود کسی دوسری کالونی میں رہتے ہیں اور ان کا لیبر کالونی سے کوئی تعلق نہیں ، دفتر سے اکثر غائب رہتے ہیں ، جب بھی شکایت کی جاتی ہے تو وہ پتہ چلتا ہے کہ وہ لیبر کالونی میں گئے ہوئے ہیں ، مگر موصوف اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں ، عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبر کالونی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں ۔

پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے چیئرمین میر فضل حسین نے ممتاز مسلم لیگی راہنما بزنس مین چوہدری جاوید اقبال ماجرہ کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پر تکلف عشائیہ دیا
گجرات /اوسلو(جی پی آئی) پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے چیئرمین میر فضل حسین نے ممتاز مسلم لیگی راہنما بزنس مین چوہدری جاوید اقبال ماجرہ کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پر تکلف عشائیہ دیا ، جس میں ناروے اوسلو پارلیمنٹ کے ممبر چوہدری خالد محمود ، سردار علی نواز ، طارق محمود ، چوہدری اعجاز احمد ساروکی ، چوہدری شوکت ، ارشد ورک ، محمود اختر محمود و دیگر شامل تھے ، چوہدری جاوید اقبال کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

مسلم لیگی راہنما ممتاز بزنس مین چوہدری جاوید اقبال ماجرہ یورپ کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گے
گجرات /اوسلو (جی پی آئی) مسلم لیگی راہنما ممتاز بزنس مین چوہدری جاوید اقبال ماجرہ یورپ کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گے اوسلو ائیر پورٹ پر چوہدری شوکت ، چوہدری اعجاز احمد نے انہیں الوداع کیا چوہدری جاوید اقبال ماجرہ نے جشن آزادی اور عید ملن پارٹی کی تقریبات میں شرکت کی ، جرمن ، سپین ، فرانس کا بھی دورہ کیا ، جہاں پر پاکستانی ممتاز بزنس مینوں نے ان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کیا ۔

ناروے اوسلو کے ممتاز بزنس مین شیخ عبدالرئوف مرحوم کی اہلیہ شیخ زاہد ، شیخ طاہر ناروے کی والدہ ، شیخ پرویز ریلوے روڈ کی ہمشیرہ اور شہزاد کولیکشن کے مالک شیخ شہزاد انجم کی تائی انتقال کر گئی
گجرات /اوسلو(جی پی آئی) ناروے اوسلو کے ممتاز بزنس مین شیخ عبدالرئوف مرحوم کی اہلیہ شیخ زاہد ، شیخ طاہر ناروے کی والدہ ، شیخ پرویز ریلوے روڈ کی ہمشیرہ اور شہزاد کولیکشن کے مالک شیخ شہزاد انجم کی تائی انتقال کر گئی، اوسلو میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، جبکہ پاکستان گجرات میں جمعرات کے روز بعد نماز ظہر 2بجے قبرستان خواجگان میں نماز جنازہ ادا کی جائیگی ، اور خواجگان قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا نماز جنازہ اوسلو میں مولانا نعمت علی شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی ، جس میں ممتاز بزنس مین شیخ طارق محمود ، چوہدری زاہد مہمد چک ، انعام اللہ ڈار ، چوہدری نواز اکبر گلیانہ ، شیخ ذوالفقار ، شیخ جاوید ، شیخ عامر ، شیخ یاسر ، شیخ امن عامر ، حاجی محمد یونس ، استاد خالد ، ارشد چوہدری ، میاں جاوید جھنڈے والا ، چوہدری نادر خان ، ثاقب ساقی ، ملک لطیف ، میاں جاوید ، چوہدری نادر ، محمود اختر محمود و دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں ۔

ناروے کے ممتاز بزنس مین شیخ جاوید ، شیخ عامر ، شیخ یاسر نے شیخ عبدالرئوف مرحوم کی اہلیہ شیخ زاہد ، شیخ طاہر کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

اوسلو/گجرات (جی پی آئی) ناروے کے ممتاز بزنس مین شیخ جاوید ، شیخ عامر ، شیخ یاسر نے شیخ عبدالرئوف مرحوم کی اہلیہ شیخ زاہد ، شیخ طاہر کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں ۔

شاہین گروپ کے امیدواروں کا شاندار استقبال اور تاجر برادری کا ساتھ کامیابی کی نوید لائے گا :بلال حسین نیئر ، آفتاب ایڈووکیٹ
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ کے راہنما ئوں بلال حسین نیئر اور چوہدری آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شاہین گروپ کے تمام امیدوار گروپ کی صورت میں متحد ہو کر اپنی انتخابی مہم دن رات چلا رہے ہیں ، اور ہم امید کرتے ہیں کہ کامیابی ان کا مقدر بنے گی ، اور شاہین گروپ کی کامیابی اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شاہین گروپ نے چیمبر سے اجارہ داری کا خاتمہ کیا اور چیمبر میں شاہین گروپ نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ عوام کے سامنے ہے ، شاہین گروپ نے نہ صرف گجرات اور منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی کوششیں کیں ہیں بلکہ گجرات چیمبر کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور گجرات چیمبر نے پہلی بار شاہین گروپ کی قیادت میں صنعتی نمائشیں لگا کر دنیا کو بتایا ہے کہ گجرات آج بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، وفود کا عالمی دوروں پر جانا اور مقامی حکومتوں کا اور سرکاری اداروں کے تعاون کی بدولت ہی ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گئے ہیں ، ہم پر امن الیکشن کیلئے کوشش کر رہے ہیں ، مخالفین کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے ، چیمبر کے ضابطہ اخلاق سے تمام گروپ آگاہ ہیں ۔

شاہین گرو پ کی کارکردگی انتہائی خوش آئند ہے :حاجی محمد الیاس
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد الیاس نے کہا ہے کہ شاہین گرو پ کی کارکردگی انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ شفاف طریقے سے انتخابات کروائے جاتے ہیں ، اور گجرات چیمبر کی ممبر شپ میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے ، شاہین گروپ نے ہی گجرات میں ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز حاصل کیے ، سمال انڈسٹریز فیز 2کی تعمیر کیلئے عملی جدوجہد کی جا رہی ہے ، گجرات میں 2بار نمائش کا اہتمام کر کے ثابت کر دیا ہے کہ گجرات صنعتکاروں اور تاجروں کا شہر ہے ، اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں ، بیرون ممالک صنعتکاروں کے وفود کو بھجوایا گیا تا کہ گجرات کی انڈسٹری کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو ، اور غیر ملکی سفیروں کو گجرات چیمبر میں مدعو کر کے گجرات کی صنعت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ، گجرات چیمبر نے نہ صرف گجرات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی کاروائیاں جاری رکھیں تا کہ غربت کو روکا جا سکے ، گجرات چیمبر نے شاہین گروپ کے دور میں مذہبی ، ثقافتی اور کئی اہم تقریبات منعقد کیں ، جو کہ انتہائی حوصلہ افزاء تھیں ، لہٰذا ممبران گجرات چیمبر آف کامرس شاہین گروپ کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار بھی کامیابی سے ہمکنار کریں تا کہ گجرات چیمبر کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے ۔

جامعہ میراں صاحب المعروف جامعہ جلالیہ میں تقریب سعید بسم اللہ شریف منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)جامعہ میراں صاحب المعروف جامعہ جلالیہ میں تقریب سعید بسم اللہ شریف منعقد ہوئی ، جس کی سرپرستی عظیم مذہبی سکالر حضرت علامہ قاری محمد ارشد نقشبندی پرنسپل جامعہ ہذا نے فرمائی اور یادگار اسلاف امام الصرف والنحوشیخ المعانی استاذ الاساتذہ حضرت علامہ حافظ نذیر احمد جلالی نے طلباء کو بسم اللہ شریف پڑھا کر سالانہ تعلیم کا آغاز فرمائی ، خصوصی شرکت اور تقریب سعیدمیں اساتذ العماء حضرت علامہ مولانا حافظ محمد فیاض احمد سلطانی صدر مدرس شعبہ درس نظامی اور اساتذہ الحافظ حضرت علامہ مولانا قاری محمد سلیم سیالوی ، صدر مدرس شعبہ حفظ اور حضرت علامہ مولانا قاری علی محمد جلالی ،قاری محمد حنیف جلالی ، مولانا حسنات احمد جلالی ، مولانا قاری محمد فاروق نقشبندی ، مولانا خضر حیات جلالی خطیب اعظم کھاریاں ، مولانا قاری محمد حامد جلالی منڈی بہائوالدین، علامہ قاری کلیم عارف ، مولانا قاری محمد انصر محمود جلالی ، مولانا قاری محمد عنایت ، خان سیف اللہ ، ڈاکٹر غلام عباس منج ، چوہدری محمد شبیر پڈا ، چوہدری محمد اکرم چیمہ ، چوہدری محمد قدیر، مولوی محمد ظفر پڈا ، کاشف شریف مصطفائی نے خصوصی شرکت کی ۔

تعلیم و تربیت کا امتزاج بارکردار اور حقیقی انسان کی تشکیل کرتا ہے :پرو فیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین
گجرات (جی پی آئی )تربیت کے بغیر تعلیم بے معنی ہے ۔ تعلیم و تربیت کا امتزاج بارکردار اور حقیقی انسان کی تشکیل کرتا ہے ۔ لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے نظام تعلیم میں سے تربیت کی روح نکل گئی ہے ۔ نسل نو کی تربیت تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی کلیدی ذمہ داری ہے ۔ ہماری درسگاہوں نے تعلیم کو عام کرنے کے شور میں تربیت کا فریضہ بھلا دیا ہے ۔ جبکہ والدین بچے سکول بھیج کر سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ باکردار اور ذہانت و اہلیت کی حامل نسل ہی ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہو سکتی ہے ۔ تعلیم کے فروغ کے لیے اعلیٰ نمبر اور ممتاز پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ناگذیر ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خاں گولڈ میڈل مینجمنٹ کمیٹی ایک عشرے سے یہ کارِ خیر سر انجام دے رہے ہیں ۔ سمبڑیال کمیٹی کے صدر سعید احمد اور ان کے ساتھی خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کو ہر سال گولڈ میڈل سے نوازتے ہیں ۔ سمبڑیال تحصیل کے ان تیرہ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یونیورسٹی آف گجرات یا اسکے چار رکن کالجوں میں سے کسی میں بھی داخلہ لیں انہیں مفت تعلیم دی جائے گی اور کوئی ٹیوشن فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پرو فیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے سمبڑیال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خاں گولڈ میڈل کمیٹی کے زیر انتظام منعقدہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شیخ عبدالرشید اور ڈائریکٹر ویک اینڈ پروگرام مشتاق احمد بھٹی کے ہمراہ سمبڑیال پہنچے تو صدر سعید احمد، چوہدری عاصم نیئر، محمد نعیم صدیقی، انجینئر محمد نواز مرزا، محمد اظہر بٹ کی قیادت میں استقبالیہ کمیٹی نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ ڈاکٹر نظام الدین نے شرکاء سے خطاب میں مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے بارے میں موجود غلط فہمیوں کو دور کر کے ان کے کردار کو مثبت اور فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ پرائیوٹ سیکٹر ابھی تعلیم کو محض کاروبار نہیں سمجھنا چاہئے، تعلیم کے فروغ کے لیے نجی و سرکاری شعبوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ ان کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ امتیازی نمبر حاصل کرنے والوں کے لیے کیریئر کونسلنگ کا اہتمام ضروری ہے ۔ ڈاکٹر نظام الدین نے طالبعلموں احمد خان، فروا منیر، حنا مسعود، علی رضا سلیم، حمزہ مختار، اقراء ، رابعہ حق نواز، خدیجہ ارشد، زہرا امان ملک، اقصیٰ اکرام ، عثمان امین ، عتیقہ خالد ، ذیشان احمد ، اقصیٰ اسحاق کو گولڈ میڈل دیے اور سینئر اساتذہ محمد اقبال، محمد شفیع اور مسز عالیہ سعید کو لائف ایچیومنٹ ایوارڈ دیئے۔ آخر میں ڈاکٹر اے کیو خاں گولڈ میڈل مینجمنٹ کمیٹی کے صدر سعید احمد نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری احسان اللہ سندھو، ڈاکٹر سجاد احمد ( چیف ایگزیکٹو ٹائم فارمیسی مچھلی چوک) اور یونائیٹیڈ ہیومن رائٹس کے ضلعی نائب صدر چوہدری پرویز الٰہی کے بھائی چوہدری شہباز احمد آف کوٹ پتوکی دعوت ولیمہ بہت بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی
گجرات(جی پی آئی) گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری احسان اللہ سندھو، ڈاکٹر سجاد احمد ( چیف ایگزیکٹو ٹائم فارمیسی مچھلی چوک) اور یونائیٹیڈ ہیومن رائٹس کے ضلعی نائب صدر چوہدری پرویز الٰہی کے بھائی چوہدری شہباز احمد آف کوٹ پتوکی دعوت ولیمہ بہت بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی، دعوت ولیمہ میں ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات و سرکاری افسران نے بھرپور شرکت کی، مہمانوں کا استقبال چوہدری احسان اللہ سندھو، ڈاکٹر سجاد احمد چیف ایگزیکٹو ٹائم فارمیسی مچھلی چوک، چوہدری پرویز الٰہی نائب صدر یونائیٹیڈ ہیومن رائٹس ضلع گجرات ، چوہدری ندیم پنوں، ڈاکٹر عابد ، چوہدری محمد یوسف ، مرزا ظفر اقبال جی پی او گجرات، آفتاب ہنجرا ایڈیٹر روزنامہ جسٹس، قیصر منظور وینس و دیگر نے کیا، دعوت ولیمہ کی تاریخ ساز تقریب بشیر میرج ہال نزد سائنس کالج گجرات میں انعقاد پذیر ہوئی، دعوت ولیمہ میں سید نو رالحسن شاہ آف کلیوال سیداں سابق ضلع نائب ناظم و ضلعی راہنما مسلم لیگ (ن) لالہ موسیٰ’ ملک جمیل اعوان ایم این اے ، میجر خلیل الرحمن اعوان ضلعی صدر تحریک انصاف ضلع گجرات، چوہدری عمران اللہ گورالہ سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 110 مسلم لیگ (ن)، چوہدری افتخار سماں آرگنائزر تحریک انصاف حلقہ پی پی 110 ، چوہدری فرخ مجید ضلعی چیئرمین عشر و زکواة و ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن)، میر انجم ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت مسلم لیگ (ن)، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد فیض، ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز گجرات و منڈی بہائوالدین ڈویژن غفران امجد چوہدری، ای ڈی او سیکنڈری چوہدری محمد اورنگ زیب ، ڈی ای او ایلیمنٹری قاضی محمد ایوب، چوہدری وسیم گورالہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن آغا عبدالہ، سید طارق عباس شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری نواز شریف یوتھ آرگنائزیشن (NYO)ضلع گجرات، سید مدثر احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سٹی(NYO )، محمد منیر چغتائی ضلعی صدرپی ٹی یو ضلع گجرات، چوہدری زاہد الحسن ، اے ای او مرکز غربی گجرات، مرزاحمید بیگ پوسٹ ماسٹر سٹی پوسٹ گجرات، چوہدری محمد زبیر سابق ناظم کالووال، چوہدری اجمل آف شیخ پور سابق نائب ناظم، چوہدری شہباز احمد ساروکی، چوہدری غلام حیدر کونسلر، چوہدری مدثر آف راولکے، ڈاکٹر اکرم آف علی میڈیکل سٹور، ڈاکٹر اظہر حسین نیشنل میڈیکل سٹور گجرات، مہر محمد یونس، وقار ہنجرا چیف ایڈیٹر روزنامہ جسٹس گجرات، چوہدری ریاست علی آف تارا گڑھ، چوہدری بشیر احمد کونسلر، چوہدری ممتاز احمد آف کالکی، چوہدری محمد ارشد نت، چوہدری حمید اللہ آف کالیکی، چوہدری امجد اقبال ورک، چوہدری غلام رسول نمبردار، چوہدری جمشید کونسلر، مرزا ظفر اقبال جی پی او گجرات، انسپکٹر امتیاز احمد( سپیشل برانچ)، ایکسین چوہدری صفدر حسین ، محمد شبیر سابق پرنسپل میونسپل ماڈل سکول، انسپکٹر چوہدری حمید اللہ ، انسپکٹر چوہدری مظہر باگڑی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سید مجتبیٰ شاہ ، محمد ارشد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ، چوہدری اکبر علی ڈپٹی چیف پوسٹ ماسٹر گجرات، چوہدری اللہ دتہ ممتاز ماہر تعلیم، عبداللہ قیصر، بلال آفتاب، عاشق حسین ، اویس آفتاب، علی حسن، اظفر مہدی،چوہدری اشفاق نت، چوہدری احسان اللہ آف تارار گڑھ، منور حسین آف موہلہ، چوہدری ضیاء اللہ آف کالرہ خاصہ، چوہدری غفور احمد گل آف پنڈی کھوکھراں ، ملک رضوان اعوان آف ملکہ، شاہ زیب خاں، چوہدری سلیم اسلم ہنجرا، محمد ایاز آف جلالپورجٹاں ، سید سعید احمد شاہ آف مدینہ سیداں ، چوہدری احسان اللہ باگڑی چیف ایگزیکٹو انمول فین گجرات، محمد راشد بٹ سٹی صدر (NYO )گجرات، چوہدری شاکر لطیف آف کوٹلہ ایم ڈی سی ایم بلڈر کوٹلہ، چوہدری محمد فاروق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن،عبدالرحمن پی اے ٹو ای ڈی او ایجوکیشن ضلع گجرات ، چوہدری ارشد دھریکے سمیت سینکڑوں معززین شریک ہوئے ۔

راہنما تحریک انصاف این اے 107تاشفین صفدر اور راہنما پی پی115چوہدری مختار احمدڈھل کا حلقہ کا طوفانی دورہ
گجرات (جی پی آئی)راہنما تحریک انصاف این اے 107تاشفین صفدر اور راہنما پی پی115چوہدری مختار احمدڈھل کا حلقہ کا طوفانی دورہ ۔ مختلف دیہاتوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں ۔ تفصیلات کے مطابق ر اہنما تحریک انصاف این اے 107تاشفین صفدر اور راہنما پی پی115چوہدری مختار احمدڈھل نے گزشتہ روز حلقہ کا طوفانی دورہ کیا اس دوران وہ گلیانہ بھگوال ، ڈھل ، سہنہ اور دیگر دیہاتوں میں گئے ۔ جہاں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر صوبیدار محمد الیاس سہنہ ، خان اسلم ڈھل ، دائو د بٹ گلیانہ ، چوہدری وقاص مختار اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

ملکی مسائل کا واحد حل نظام کی تبدیلی ہے:تاشفین صفدر
گجرات (جی پی آئی )ملکی مسائل کا واحد حل نظام کی تبدیلی ہے ۔اور ملک میں اس تبدیلی کے لئے آج وطن کا نوجوان عمران خان کی قیادت میں اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔ اور وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے قائد عمران کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار راہنما تحریک انصاف این اے 107تاشفین صفدر نے گزشتہ روز مرزا وسیم بیگ کی رہائش گاہ موضع بھگوال میں ایک بڑے عوامی اکٹھ سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی تحریک کا راول دستہ ہوتے ہیں آج پاکستان میں بچانے کے لئے پاکستان کو کرپٹ اور روایتی سیاستدانوں اور لٹیرے حکمرانوںسے آزاد کروانے کے لئے بھی نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف پی پی 115چوہدری مختار احمد ڈھل نے کہا کہ ہم نے حلقہ سے کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کا عزم کیا ہے ۔ ملک کے اندورنی حالات اور حلقے کے ابتر حالات کی بہتری کے لئے اب عوام کو برادری ازم اور دھڑے بندیوں سے باہر نکلنا ہو گا ل ۔ عوام کو ایک سوچ پر جمع ہونا ہو گا۔ اور وہ سوچ قومی سوچ ہے ۔ ہمیں معاشرے کے ایک ذمہ دار فرد کی حیثیت سے اپنے ووٹ کی طاقت کو ضمیر کے مطابق استعمال کرنا ہو گا ۔ چوہدری مختار احمد ڈھل نے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ کرپشن کے کینسر نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔ ہمارے قائد عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔ اگر کرپشن ختم ہو جائے گی تو ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ اس موقع پر مرزا وسیم بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے مشکو ر ہیں ۔ کہ وہ ہمارے ہاں تشریف لائے اور حلقہ کے حالات سدھارنے کے لئے ہمیں ایک سوچ دی ۔ اس موقع پر دائود بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تحریک فدایان ختم نبوت ضلع گجرات کے صدر فرید القمر چشتی نے گولڑہ شریف کے تاجدار حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کو انکی عظیم دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) تحریک فدایان ختم نبوت ضلع گجرات کے صدر فرید القمر چشتی نے گولڑہ شریف کے تاجدار حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کو انکی عظیم دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کی قادیانیت کی سرکوبی کیلئے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں اور وہ تاریخ کا ایک مستقل باب ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے اس بات پر کہ ہمارے اکابر نے قادیانیت کی سرکوبی کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں ، اور سب سے قابل فخر بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے اکابر کا مشن اور کاز سونپا انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں اور گولڑہ کے تاجدار کی روح پر انوارے وعدہ کرتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور دفاع کیلئے جس طرح آپ نے قربانیاں دیں ، کاوشیں کیں قادیانیت کے تقاقب میں آپ کے مشن کو رہتی دنیا تک زندہ رکھیں گے ۔

معروف صحافی ندیم اللہ بٹ ، عثمان بٹ کے والد محترم ثناء اللہ بٹ مرحوم کے ختم دسواں کی روحانی محفل جامع مسجد عید گاہ میں منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) معروف صحافی ندیم اللہ بٹ ، عثمان بٹ کے والد محترم ثناء اللہ بٹ مرحوم کے ختم دسواں کی روحانی محفل جامع مسجد عید گاہ میں منعقد ہوئی ، قرآن خوانی ، نعت خوانی کے بعد مولانا سلیم بٹ آف شادیوال نے خصوصی خطاب کیا ، اختتامی دعا میں راہنما تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ، چوہدری ظہیر اصغر کائرہ ، ڈاکٹر عرفان احمد صفی ، صدر شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ شیخ حفیظ اللہ صدیقی ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ لالہ موسیٰ چوہدری رخسار محی الدین ، چیف آفیسر ٹی ایم اے لالہ موسیٰ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی ، ممتاز کاروباری شخصیت میاں احسان الٰہی ، سابق کونسلر شیخ محمد شفیق ، شیخ انور مسعود ، ملک ناصر علی عبدالپرویز بٹ ، عطاء اللہ چیمہ ، جمیل احمد طاہر ، محمد رفیع بھٹی ، مرزا صغیر بیگ ، ملک توفیق سیالوی ، جاوید اقبال خان ، ڈاکٹر ذوالفقار احمد ، محمد یسٰین بٹ ، عبدالرزاق بٹ ، شفاقت علی مرزا ، محمد منشاء بٹ ، ڈاکٹر عبدالمنان بٹ ، رفیق بھٹی ، ندیم یونس ثمر ، ڈاکٹر زاہد حسین خاور سیالوی ، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ ، چوہدری یاسر نذیر بائولی ، ناصر محمود ناصر ، انور انصاری ، محمد ایوب بٹ ، ٹھیکیدار کاشف بٹ ، مرزا طارق حسین ، لیاقت علی ، شبیر بٹ ، نثار باجوہ ، اعجاز حسین بٹ ، ملک شفیق عرف بوٹا ، ایوب منہاس ، حاجی عبدالنعیم بٹ ، محمد جاوید بٹ ، ملک محمد اختر سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پنجن کسانہ کی مہر برادری کے سربراہ ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری مشتاق احمد مہر کی سکھ چین ہائوس میں مسلم لیگ ن این اے 106کے راہنما چوہدری نصر اقبال سکھ چین سے ملاقات
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) پنجن کسانہ کی مہر برادری کے سربراہ ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری مشتاق احمد مہر کی سکھ چین ہائوس میں مسلم لیگ ن این اے 106کے راہنما چوہدری نصر اقبال سکھ چین سے ملاقات ، ممتاز شخصیت نے چوہدری نصر اقبال کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور کہا کہ اگر پارٹی آپ کیلئے این اے 106اور ڈاکٹر جاوید احمد ریاض کیلئے پی پی 112کیلئے اعلان کرتی ہے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں این اے 106میں آپ کے ساتھ اور پی پی 112میں ڈاکٹر جاوید احمد ریاض چوہدری کے ساتھ ہوں ، اگر مسلم لیگ ن این اے 106اور پی پی 112میں چوہدری نصر اقبال اور ڈاکٹر جاوید ریاض چوہدری کو ٹکٹ نہیں دیتی تو ہم پارٹی کے فیصلے کے پابند نہیں پھر ہمارا جہاں دل کرے گا ووٹ دیں گے ۔

غیرت کے نام پر ماموں نے بھانجی قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) غیرت کے نام پر ماموں نے بھانجی قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی ، اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ شاہ سرمست کے رہائشی جاوید اقبال ولد ظفر اقبال قوم گجر نے اپنی حقیقی بھانجی سویرا دختر محمد اقبال کو قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی ، تاحال نعش نہ مل سکی تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقتولہ سویرا کے والد محمد اقبال ولد فتح خاں سکنہ شاہ سرمست کی درخواست پر جاوید اقبال ولد ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، وجہ عناد غیرت بتائی جاتی ہے ۔

شہزاد قمر حمید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت شہزاد عبدالحمید (خان گیس والوں )کے بڑے صاحبزادے شہزاد سہیل حمید ، شہزاد شمس حمید کے بھائی شہزاد قمر حمید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، نماز جنازہ شایان سنٹر میں مولانا محمد یوسف سیالوی نے پڑھائی ، ختم قل آج بروز جمعرات جامع مسجد نظامی میں صبح 9بجے شروع ہو گا ، اختتامی دعا 10بجے ہو گی ، نماز جنازہ میں طاہر زمان کائرہ ، جاوید بٹ گجرات ، شیخ حفیظ اللہ صدیقی ، ڈاکٹر عرفان احمد صفی ، زبیر انور ایڈووکیٹ ، حاجی شکیل احمد قریشی ، پرویز پولی ، میاں محمد سعید ، ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ ، ڈاکٹر نعیم اقبال کریم پورہ ، حاجی ارشد ، ملک شفیق بوٹا ، محمد ایوب بٹ ، مولوی سجاد حسین بٹ ، ڈاکٹر محمد لئیق شہزاد ، ملک خالد محمود ، حاجی منظوقر احمد صادق آباد، ملک سہیل اشرف ، شبیر بھٹی ، میاں رفعت اقبال پٹواری ، فخر عالم بٹ ، حافظ عبدالقیوم منہاس ، شیخ انور مسعود ، نوید اللہ صدیقی ، ملک ناصر علی ، محمد ردفیع بھٹی ، ملک توفیق سیالوی ، جاوید اقبال خان ، حافظ آفتاب مولا ، ملک محمد اکرم سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر ارشد محمود ڈار سابق سٹی صدر ن لیگ اور ایڈمنسٹر مارکیٹ کمیٹی کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی جانب سے پروگرام کا انتظام کیا گیا
لالہ موسیٰ ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر ارشد محمود ڈار سابق سٹی صدر ن لیگ اور ایڈمنسٹرمارکیٹ کمیٹی کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی جانب سے پروگرام کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خصوصی خطاب امریکہ میں پاکستا ن تحریک انصاف کے نائب صدر چوہدری محمد فاروق خطاب کریں گے ان کے علاوہ پی پی 112کے رہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری پاکستا ن تحریک انصاف ضلع گجرات ،چوہدری سجاد اصغر آف کلیوال سیداں ،چوہدری ساجد یوسف آف چھنی اور NA106کے رہنما چوہدری زاہد اکرم ایڈووکیٹ خطاب کریں گے اور ضلع گجرات سے پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنما شرکت کریں گے ۔جن کا استقبال پاکستا ن تحریک انصاف لالہ موسیٰ اور پی پی 112 کے رہنما سید حسن رضا گیلانی آف کلیوال سیداں ،سہیل نواز خان،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،احتشام دھامہ اور دیگر قائدین استقبال کریں گے ۔

راہنما مسلم لیگ ق چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے گزشتہ روز جاتلاں آزاد کشمیر کا دورہ کیا
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ ق چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے گزشتہ روز جاتلاں آزاد کشمیر کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا ، چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے ہڑتال ، جاتلاں میں چوہدری شجاعت کے بھانجے چوہدری سلیم کی شادی میں شرکت کی ، اور جاتلاں میں چیئرمین چوہدری نصرت ٹھاکر سمیت چوہدری سلیم کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریبات میں شرکت کی ، اس موقع پر حاجی فضل پہاڑے ، چوہدری خضر حیات بانیاں ، صوفی اکرام لہڑی ، راجہ رزاق سرائے عالمگیر ، چوہدری تنویر فیض پور، ؛لالہ ظفر ملکپور ، چوہدری دلاور دھریکٹری ، چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے ہمراہ تھے ۔

نوجوان سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری وقاص مجید اور صحافی عبدالعزیز گوندل جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں ، پنجاب یوتھ فیسٹیول کمیٹی کھاریاں کے ممبر نامزد
کھاریاں (جی پی آئی) نوجوان سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری وقاص مجید اور صحافی عبدالعزیز گوندل جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں ، پنجاب یوتھ فیسٹیول کمیٹی کھاریاں کے ممبر نامزد معززین علاقہ اور صحافی برادری کی مبارک باد ، اس فیسٹیول میں کرکٹ ، والی بال ، بیڈمنٹن ، رسہ کشی ، پیدل روڈ اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات ہوں گے ، یہ مقابلے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جی ٹی روڈ کھاریاں ، عید گاہ گرائونڈ اور TMAہال میں 6ستمبر تک جاری رہیں گے ۔

پنجاب حکومت کو نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند اور عظیم کارنامہ بھی ہے :چوہدری عابد رضا کوٹلہ
کھاریاں (جی پی آئی)پنجاب حکومت کو نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند اور عظیم کارنامہ بھی ہے ، نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے اور سنوارنے کا موقع ملے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب نوجوانوں کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کیا انہوںنے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، نوجوان کی معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے جو کہ خوش آئندہ اقدام ہے ۔

گورنمنٹ گرلز اصغر علی ڈگری کالج کے پیچھے والی روڈ حالیہ بارشوں سے تباہ ہو چکی ہے:عوامی حلقے
کھاریاں (جی پی آئی) گورنمنٹ گرلز اصغر علی ڈگری کالج کے پیچھے والی روڈ حالیہ بارشوں سے تباہ ہو چکی ہے ، جگہ جگہ گڑے بنے ہوتے ہیں ، گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا DCOگجرات سے سڑک مرمت کا مطالبہ کیا گیا ہے ، TMOبھی فوری ایکشن لیں عوامی حلقے۔

کنجاہ کے نواحی گاوں کوٹ قطب دین میں حقیقی بھائی نے بہن کوٹوکے کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا
کنجاہ(جی پی آئی)کنجاہ کے نواحی گاوں کوٹ قطب دین میں حقیقی بھائی نے بہن کوٹوکے کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیاتفصیلات کے مطابق کوٹ قطب دین کی رہائشی شائشتہ بی بی اپنے گھرمیں موجودتھی کہ اس کے حقیقی بھائی نے ٹوکے کے وارکرکے اسے شدیدزخمی کردیاجس سے وہ موقعہ پرہی جاں بحق ہوگئی۔بتایاگیاہے کہ ایک ماہ قبل مقتولہ نے اپنے ہی گاوں کے ایک شخص کے تھانہ کنجاہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرارکھاتھا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی کنجاہ پولیس موقعہ پرپہنچ گئی۔ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہواحتمی رپورٹ FIRدرج ہونے کے بعدسامنے آئے گی۔کنجاہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کنجاہ کے سینئرراہنمایاسرجرال کومسلم لیگ تحصیل گجرات کاجائنٹ سیکرٹری نامزدکردیاگیا
کنجاہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کنجاہ کے سینئرراہنمایاسرجرال کومسلم لیگ تحصیل گجرات کاجائنٹ سیکرٹری نامزدکردیاگیا۔مسلم لیگ ن کنجاہ کے سینئرراہنمایاسرجرال نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مجھ پرجوذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے سرانجام دوں گا۔اورمیں اپنے قائدین کے اعتماد پرپورااتروں گا۔اورکنجاہ میں پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کرمسلم لیگ کومنظم اورفعال بنانے کیلئے سرتوڑکوششیں کروں گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت ملک کومیاں نوازشریف جیسے لیڈرکی اشدحدضرورت ہے۔وہی پاکستان کوموجودہ بحرانوں میں سے نکال سکتے ہیں۔اس موقع پرمسلم لیگی کارکنوں اورشہریوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کنجاہ کے صدروقاص رانجھانے تنظیم سازی کاآغازکردیا
کنجاہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کنجاہ کے صدروقاص رانجھانے تنظیم سازی کاآغازکردیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کاکام تیزی سے جاری ہے جس کودوتین روزتک مکمل کرکے اعلان کردیاجائیگا۔پہلے مرحلے میں شہری سطح پرتنظیم سازی کی جائے گااس کے بعدوارڈوازمیں تنظیم سازی کی جائیگی تنظیم میں پڑھے لکھے اورنظریاتی لڑکوں کوشامل کیاجائے گاجولڑکے پہلے سے یوتھ ونگ میں اپنی ذمہ داریاں اداکررہے ہیں ان کواہم ذمہ داریاں سونپی جائیگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک ایسی ٹیم تشکیل دی جائیگی جوقائدین کاپیغام گھرگھرپہنچائے گی ۔

ڈنگہ کے گائوں بھلیسرانوالہ کے قریب موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے مبینہ ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک ملزم گرفتاردوسرا فرار،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد
ڈنگہ(جی پی آئی)ڈنگہ کے گائوں بھلیسرانوالہ کے قریب موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے مبینہ ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک ملزم گرفتاردوسرا فرار،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ،بتایا گیا ہے محلہ نبی پورہ کا غلام عباس ڈنگہ سے پاہڑیانوالی جا رہا تھا کہ موضع بھلیسرانوالہ کے قریب 2مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل،20ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس پارٹی کے تعاقب پر پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک ملزم فیصل گرفتار اور دوسرا ساتھی فرار ہو گیا مبینہ ملزم سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون بھی برآمد ہوگیا ،مزید تفتیش جاری ہے