دھماکا خیز خبر سے نواز شریف اور مریم کو نشانہ بنانے کی بڑی سازش بے نقاب ہو گئی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق چیف جج گلگت بلتستان سے متعلق خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دھماکا خیز خبر سے نوازشریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانےکے پس پردہ بڑی سازش بےنقاب ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ سچائی منکشف کرنے کا اللہ تعالی کا اپنا طریقہ ہے اور اس سچائی کا ظاہر ہونا عوام کی عدالت میں نواز شریف، مریم نواز کی بے گناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔