نگران وزیر اعظم اتفاق رائے سے آنا چا ہیے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لندن(جیوڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم اتفاق رائے سے آنا چا ہیے۔ انھوں نے طویل لوڈ شیڈنگ کو پنجاب سے زیادتی قرار دے دیا۔

لندن میں ایک تقریب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جما عتو ں میں مذاکرات جاری ہیں جس کے لیے نائن زیرو جایا اور ماڈل ٹاؤن آیا جا سکتا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بجائے قو می انتخابات کی بات کر نی چاہیے ۔ وزیر اعلی پنجاب کا موقف تھا کہ ابھی تحریک انصاف سے اتحاد کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔