نہ ہی مجھے کنگفو آتا ہے نہ ہی میں خوبصورت ہوں،شاہ رخ خان

shahrukh khan

shahrukh khan

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان میں اداکاری کی ایسی کوئی صلاحیت نہیں ہے جس کے بل بوتے پر وہ ہالی وڈ میں کام کر سکیں۔
حال ہی میں شاہ رخ کی فلم ڈان ٹو برلن فلم فیسٹول میں دکھائی گئی تھی اور وہاں فلم کو بے حد پسند کیا گیا۔
اس کے بعد جب شاہ رخ سے پوچھا گیا کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے اچھے اداکار نہیں ہیں کہ وہ ہالی وڈ میں کام کریں۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا نہ تو انہیں کنگفو آتا ہے اور نہ ہی وہ خوبصورت ہیں۔