برلن 62واں فلم فیسٹیول ختم،اسٹارز کو ریڈ کارپٹ ویلکم

RedCarpet

RedCarpet

جرمنی کے شہر برلن میں جاری باسٹھواں فلم فیسٹیول ختم ہوگیا، اسٹارز کو ریڈ کارپٹ اور متعدد فلموں کو ایوارڈز کیلئے منتخب کیا گیا۔

جرمن دارالحکومت جاری عالم فلمی میلے کے آخری روز جیل سے متعلق اٹلی کے ڈرامے اور دیگر فلموں کیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

میلے کے آخری روز اختتامی تقریب ہوئی جس میں فلموں، ڈراموں اور دیگر ڈاکومینٹریز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اداکاروں، اداکاراں اور کاسٹ میمبرز کو ایوارڈز دئیے گئے۔