نیا بلدیاتی نظام مشرف کے نظام سے مختلف ہے،شرجیل میمن

 Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

سندھ(جیوڈیسک)حکومت سندھ کے وزیر اطلاعات نے اس تاثر کو در کیا ہے کہ نیا بلدیاتی آڑدیننس جنرل پرویز مشرف کے بنائے ہوئے آرڈیننس کا تسلسل ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا جنرل پرویز مشرف کے بنائے گئے بلدیاتی نظام میں سی سی پی او اور ڈی سی او کی اے سی آر بھی ناظم لکھتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا نئے نظام میں ریونیو اور پولیس کے محکمے بھی بلدیاتی اداروں کے دائرہ کار سے باہر ہونگے شرجیل میمن نے کہا نئے آرڈیننس کے تحت اٹھارہ ٹاون ہیں لیکن پانچ ڈسٹرکٹ اپنی جگہ بحال ہیں۔