مستونگ سے ٹرک ڈرائیورز اغوا، ساتھیوں نے سڑک بلاک کردی

Truck drivers

Truck drivers

بلوچستان(جیوڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے منگچر سے کوئٹہ آنے والے دو ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا گیا، واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سبزی سے بھرے دو ٹرک منگوچر سے کوئٹہ آرہے تھے کہ مستونگ کے قریب پش کرم کے مقام پر نامعلوم افراد نے ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا جس پر ٹرانسپورٹرز نے مشتعل ہو کر کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاج بند کر دی۔ شاہراہ بند ہونے کے باعث کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچوں اور دیگر ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے۔