نیب کے زیر حراست سابق جی ایم ریلوے سعید اختر اسپتال منتقل

Saeed Akhtar

Saeed Akhtar

لاہور : (جیو ڈیسک) ریلوے کرپشن کیس میں نیب کے زیر حراست سابق جی ایم ریلوے سعید اختر کو طبعیت خراب ہونے پر کیمپ جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق جنرل منیجر ریلوے سعید اکبر کو نیب نے ریلوے کرپشن کیس میں گرفتار ی کے بعد کیمپ جیل لاہور میں رکھا ہوا تھا جہاں طبعیت خراب ہونے پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا۔

سعید اختر کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ ٹھیک رہے تاہم مزید میڈیکل چیک اپ کے لیے انہیں ابھی ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ہسپتال آ کر سابق جی ایم ریلوے سعید اختر کی ہسپتال میں عیادت کی۔