پی آئی اے: کراچی سے کوئٹہ جانیوالا مسافر زاہدان پہنچ گیا

pia airline

pia airline

پاکستان : (جیو ڈیسک)پی آئی اے اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کراچی سے کوئٹہ جانیوالا مسافر مفت میں زاہدان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پرواز پی کے 196کا مسافر ڈاکٹر وقار پی آئی اے اور ایف آئی اے کی غفلت کے باعث ایران کے شہر زاہدان جاپہنچا جبکہ ایران کی سکیورٹی حکام نے کیپٹن کی دہانی پر واپس پی آئی اے کی پرواز پی کے 197کے ذریعے مسافر کو زاہدان سے کوئٹہ جانے کی اجازت دی۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز کا مسافر ڈاکٹر وقار جہاز میں سوتا رہا اور زاہدان پہنچ گیا ۔ پی آئی اے ترجمان سلطان حسن کے مطابق غفلت برتنے پر کوئٹہ کے ڈیوٹی آفیسر کو معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بھی مسافر کے زاہدان جانے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔