نیوزی لینڈ:سفری غبارے آگ لگ گئی، گیارہ افراد ہلاک

Hot air balloon

Hot air balloon

نیوزی لینڈ میں سفری غبارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ولنگٹن سے پچاس کلو میٹر دور زرعی علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دس جوڑے اور غبارے کا پائلٹ شامل تھے۔
مقامی پولیس نے خدشہ ظاہر کی اہے کہ حادثہ بجلی کے تاروں کے باعث رونما ہوا۔جس میں الجھ کر غبارے میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے فورا بعد دو افراد نے جان بچانے کے لیئیغبارے میں چھلانگ لگادی لیکن وہ بھی زندہ نہ بچ سکے۔ نیوزی لینڈ میں انیس سو اناسی کے بعدغبارے پھٹنے کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔