شام پرتشدد کارروائیاں ختم کرے، حماس رہنما

Khalid Mishal

Khalid Mishal

حماس کے رہنما خالد مشعال نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری خون خرابے کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
قاہرہ میں میڈیا سے بات چیت میں خالد مشعال نے کہا کہ شام میں جاری تشدد کے خاتمے کے لئے سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کو شام میں جاری بحران حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں تاکہ بے گناہ شہریوں کے خون بہنے کا سلسلہ ختم ہو سکے۔
انھوں نیکہا بیرونی مداخلت سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔