نیوز چینل کی بجائے موسیقی سنیں: ممتا بنرجی

mamata banerjee

mamata banerjee

بھارت : (جیو ڈیسک) ذرائع ابلاغ کی سینسر شپ اور اظہار کی آزادی پر مبینہ حملے کے معاملے میں سبھی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے کے باوجود مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی میڈیا کے مسئلے پر روزانہ لوگوں کو نئے مشورے دے رہی ہیں۔

اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا ہیکہ لوگوں کو ٹی وی چینلوں پر خبریں دیکھنے کی بجائے موسیقی سننا چاہئے۔ ممتا بینرجی نے نے کہا ہے کہ لوگوں کو نیوز چینلز پر جھوٹی خبریں دیکھنے کے بجائے موسیقی والے چینل دیکھنے چاہیں۔ انہوں نے لوگوں کو ان چینلز کے نام بھی گنائے جن کو نہیں دیکھنا چاہیے اور جن کو دیکھنا چاہیے۔

جمعرات کو ریاست میں منعقد ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہاکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے دو، تین چینلز ہیں جو آپ کو نہیں دیکھنے چاہیے۔ ان کو دیکھنے کی بجائے موسیقی سنیں۔