بولیویا: مسافر بس کھائی میں جاگری، 20 افراد ہلاک

bus

bus

لاپاز: (جیو ڈیسک) بولیویا میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں بیس مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مقامی حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں پیش آیا۔ بس میں چھیالیس مسافر سوار تھے۔
حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں بیس مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تین