نیویارک: آئندہ سال کے موسم بہار کے لئے فیشن شو

VERA WANG

VERA WANG

معروف امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ نے امریکا میں آئندہ سال موسم بہار کے نئے ڈریسز متعارف کرادیئے. یہ فیشن ویک اس ہفتے نیویارک میں ان دنوں منایا جارہا اس موسم بہار کے لباس کی نمائش میں فیشن واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماڈلز نے مختلف ڈزائن کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔
ان ملبوسات کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹرانسپیرنٹ ہیں۔ سفید، پیلے، گلابی اور سبز رنگوں کے لباس کی بہار نے فیشن شو میں موجود افراد کے دل موہ لئے۔ ڈریس ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس کو پہن کر خواتین کو بہت ہلکا پھلکا پن اور خوشگوار گھیر لے گا۔ اس سے انہیں کسی بھی قسم کی کوفت اور جھنجھٹ محسوس نہیں ہوگی۔ ان ملبوسات کی تیاری میں کاٹن کا استعمال بھی خوب کیا گیا تاکہ موسم بہار میں یہ لباس ٹھنڈک اور تازگی احساس دے ۔ یہ نمائش پندہ ستمبر تک جاری ہے گی۔