نیویارک میں انوکھا فیشن ویک

mercedes fashion

mercedes fashion

ریمپ پر عموما خواتین کا کردار زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے لیکن نیو یارک میں جاری ہے انوکھا فیشن ویک مرسیڈیز بینز جس نے سب ہی مداحوں کو حیران کر دیا جب ٹومی ہل فلگر نے دو ہزار بارہ کا کلیکشن میل موڈلز کو ڈیڈیکیٹ کیا۔

نیویارک فیشن ویک میں ٹومی کے کلیکشن کو خوب سراہا گیا کیونکہ اس بار ریمپ پر آنے والے ماڈلز پھٹے پرانے کپڑوں میں نہیں تھے بلکہ یہ کلیکشن تھی ملٹری سے متاثر۔ سب ہی ماڈلرز کے آئوٹ فٹس فوجی یونیفارمز کے طرز پر بنے ہوئے تھے جن میں زیادہ استعمال برائون، بلو، بلیک اور گرے کلرز کا ہوا۔

ماحول کو بھی اسی انداز میں سجایا گیا جہاں سب ماڈلز قطار میں ملٹری کیڈٹس کی پریڈ کرتے ہوئے ریمپ سے گزرے۔ یونیفارم کے ساتھ ساتھ دستانے، ٹریول بیگز اور بوٹس کے امتزاج نے ڈسپلے کو چار چاند لگا دیے۔ مرسیڈیز بنز فیشن ویک سولہ فروری تک جاری رہے گا۔