نیویارک: وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو ، احتجاج جاری

Occupy Wall Street

Occupy Wall Street

امریکا میں سماجی نا انصافی اور مالی ناہمواری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ پولیس نے ایک مصنفہ سمیت پچاس کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ سلووینیا سمیت دیگر ممالک میں بھی سرمایہ داری نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
امریکی شہر نیویارک میں وال اسٹریٹ کے باہر مظاہرین وہاں جاری ایک تقریب میں پہنچ گئے۔ اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ تقریب میں شریک مصنفہ نومی ولف نے تقریر میں مظاہرین کی حمایت کی۔ اور کہاکہ مظاہرین کو حقوق دئیے جائیں۔ اور انہیں احتجاج سے نہ روکا جائے۔ لیکن نیویارک پولیس نے مظاہرین کو ایک جگہ پر جمع کیا، اور ولف نے جیسی ہی تقریر ختم کی تو پولیس نے مصنفہ اور دیگر چالیس مظاہرین کو فٹ پاٹھ پر مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔
ادھر یورپ میں بھی وال اسٹریٹ تحریک کی حمایت میں احتجاج جاری ہے۔ ایمسٹرڈم میں مظاہرین نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر کیمپ قائم کررکھے ہیں۔ جبکہ سلوینیا میں لوگوں نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر مظاہرہ کیا۔