نیٹو حملہ: شہید اہلکاروں کی تعداد 25 ہو گئی

Nato attack

Nato attack

افغانستان میں تعینات نیٹو اورایساف فورسز کی پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ بارہ سے زیادہ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاک افغان بارڈر پر مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی کے علاقے سلالا میں ایساف اور نیٹو فورسز کے ہیلی کاپٹروں نے علی الصبح پاکستانی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں پاک فوج کے ایک میجر اور ایک کیپٹن سمیت پچیس سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
یہ چیک پوسٹیں دور افتادہ پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے قائم کی گئی ہیں جہاں سے اطلاعات آنے میں وقت لگ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس علاقے میں تازہ نفری اور امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جو اپنا کام کررہی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اس واقعہ پر اعلی ترین سطح  پر امریکہ سے احتجاج کیا گیا ہے۔