نیٹو سپلائی بحالی پر ڈیڈلاک، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

national assembly

national assembly

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر ڈیڈ لاک بر قرار ہے۔ نئے مسودے کی تین متنازع شقوں میں سے دو پر اتفاق ہو گیا۔ اجلاس آج پھر ہو گا۔

کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تین متنازع شقوں بحث کی گئی۔ شقوں کے مطابق پاکستان ہوائی اڈے کسی دوسرے ملک کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں کو ملک میں سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تیسری شق نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق ہے جس پر کمیٹی ارکان میں اتفاق رائے نہیں ہوا۔ اوراجلاس آج دوبارہ ہو گا۔