نیٹو نے افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن معطل کر دیئے

kabul

kabul

کابل (جیوڈیسک) کابل نیٹو نے افغان سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے غیر ملکی فوجیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشنز معطل کردیئے ہیں۔یہ حکم افغانستان میں امریکا کے دوسرے سب سے سینئر کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جیمز ٹیری نے جاری کیا۔ اس فیصلے کے تحت بٹالین سے چھوٹی تمام یونٹیں افغان فورسز کے ساتھ مل کر آپریشن نہیں کریں گی۔

اب افغان فورسز کو تمام آپریشنز اتحادی فوج کی مدد کے بغیر کرنے ہوں گے۔ اس فیصلے سے افغان فورسز کی تربیت کے منصوبوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کیس ٹو کیس بنیاد پر کیا جائے گا اور اس کی منظوری علاقائی کمانڈرز دیں گے۔ اس سال اب تک افغان سیکیورٹی اہل کاروں کے حملوں میں 51 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔