ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کو نواز شریف کی مبارکباد

nawz

nawz

نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی پارٹی کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

نواز شریف نے یہ بات کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نام اپنے پیغام میں کہی۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ملتان سے طارق رشید، میانوالی سے عادل عبداللہ روکھڑی اور اٹک سے میجر ریٹائرڈ اعظم کو ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہیں۔