وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

white house

white house

امریکی پولیس نے وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔۔۔جبکہ وائٹ ہاوس کی عمارت میں گولی کے نشان کی تحقیقات جاری ہیں ۔ اکیس سالہ شہری رامیرو آرٹیگا کو پینسلوینیا میں خفیہ اطلاع پر ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ امریکی پولیس نے خطرناک اسلحہ کی موجودگی پر رامیرو آرٹیگا کے خلاف وارنٹ گرفتاری حاصل کیا تھا۔
رامیرو اآرٹیگا نے جمعہ کے روز وائٹ ہاوس کے قریب کلاشنکوف سے فائرنگ کی تھی۔ اور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر کلاشنکوف برآمد کرلی تھی۔ جبکہ خفیہ اداروں کو وائٹ ہاوس کے ایگزیکٹو مینشن پر گولی کا ایک نشان ملا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں کہ کیا یہ جمعہ کے روز ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہیں۔