والد نے مسلم لیگ ن کی قیادت نہ ملنے پر استعفی دیا، دوست محمد کھوسہ

Dost Mohammad Khosa

Dost Mohammad Khosa

پنجاب (جیوڈیسک)سردار دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ نے مسلم لیگ (ن)پنجاب کی قیادت نہ ملنے کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

سردار ذوالفقار کھوسہ کے پارٹی سے استعفیٰ دینے پران کے بیٹے سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے والد نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی میاں برادران کے دوہرے معیار کی وجہ سے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمیت کسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، البتہ جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر مضبوط سیاسی اتحاد بنائیں گے۔