کراچی میں صبح سویرے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد، کشیدگی پھیل گئی

karachi firing

karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں دن کا آغاز قتل و غارت گری سے ہوا ہے اور ایک گھنٹے میں چار تشدد زدہ لاشیں ملنے کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ ماڑی پور روڈ پر مزار والی گلی سے بوری بند 2 لاشیں ملی ہیں۔

15سالہ علی حیدر اور 22سالہ فرحان رنچھولائن کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔ سہراب گوٹھ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد گولی مار کر ہلاک کیاگیا۔ دھوبی گھاٹ کے قریب سے لیاری ندی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

رات گئے کنواری کالونی اور پختون آباد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کے مطابق کارروائی علاقے میں کالعدم تنظیموں کے کار کنوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔