واپڈا نے کسانوں اور میٹر صارفین کو لوٹنے کیلئے بلوں میں اضافی یونٹ ڈال کر بھیج دیے ھیں

بہاول پور(ایم اقبال انجم) محکمہ واپڈا(میپکو)خیرپورٹامیوالی نے کسانوں اور میٹر صارفین کو لوٹنے کیلئے بلوں میں سیکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر لاکھوں روپئے کے بل بھیج دیئے عوام کی چیخیں نکل گئیں اورمتعدد کو دل کو دورے پڑ گئے جماعت اسلامی کسان بورڈ کے مقامی صدر قاری سعید احمد سندھڑ نے احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کی موجودگی میں میپکو کے خلاف اعلیٰ حکام اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

بصورت دیگر انہوں 4اکتوبر جمعرات کو ہائی وے روڈ بلاک کرنے اور میپکو آفس کا گھیرائو کرنے کی دھمکی دی ہے قاری سعید احمد سندھڑ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا (میپکو) کسانوں اور میٹر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے میٹر کاٹنے اور جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکی دے کر ناجائز بل وصول کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قدرت آباد کے چوہدری مختار احمد یونٹ تھوڑے ہونے کے باوجود ایک لاکھ کا بل بھیج دیا گیا ہے اورمساجدوں کو ٹی وی کا بل بھیج دیا گیا ہے جبکہ مسجدیں خدا کا گھر ہیں وہاں پر نماز پڑہی جاتی ہے۔

اس جگہ پر ٹی وی نہیں دیکھے جاتے مگر میپکو نے ان مساجد کو بھی نہیں بخشا ان پر بھی ٹی وی کے بل بھیج دئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے ان حالات سے لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اگر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کوئی ایکشن نہ لیاتو جماعت اسلامی کسان بورڈ احتجاج پر مجبور ہوجائیگا اس موقع پر سیکڑوں کسان موجود تھے جنہوں نے میپکو کے خلاف نعرے لگائے۔