ودیا بالن، سونالی باندرے اور نانا پاٹیکر کی آج سالگرہ

Nana Patekar Birthday

Nana Patekar Birthday

فلم ڈرٹی پکچرز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ودیا بالن آج اپنا پینتیسواں جنم دن منا رہی ہیں، سونالی بندرے اور نانا پاٹیکر کی بھی آج سالگرہ ہے۔

“ہو لالا گرل” ودیا بالن نے فلمی دنیا میں قدم “بھالو تھیکو “سے رکھا۔ بنگال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ” لگے رہو منا بھائی”، “نو ون کلڈ جیسیکا”، “قسمت کنکشن “میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ دو ہزار گیارہ میں فلم “ڈرٹی پکچرز “نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

ودیا بالن نے گزشتہ ماہ دسمبر میں یو ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ شادی کی ہے۔ بالی ووڈ کے منفرد اداکار نانا پاٹیکر کی آج باسٹھ ویں سالگرہ ہے۔ 1992 میں فلم “پرندہ” کی اداکاری نے انہیں بالی ووڈ میں نمایاں کیا۔ سونالی بندرے بھی آج اپنی اڑتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز “آگ “فلم سے کیا۔ سونالی بندرے کو فلم”دل جلے ” سے شہرت ملی۔