کترینہ کیف بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

Katrina Kaif

Katrina Kaif

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف بھی آواز کا جادو جگانے کے لئے ہوگئیں ہیں تیار۔ راک اسٹار بننے کا خیال کترینہ کوہواں میں اڑا رہا ہے۔

بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا نے گانا کیا گایا سب ہی اس لائن میں آنے کے لئے ہوگئے بیچین۔ آواز اچھی ہو یا نہ ہو گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیئے۔ اس لئے ان کی دیکھا دیکھی کترینہ کیف نے بھی راک اسٹار بننے کا فیصلہ کرلیاکہتی ہیں فلم میرے برادر کی دلہن میں علی ظفر نے گٹار سکھا کر ان کی گائیکی کے شوق کو ہوا دید ی ۔ اس لئے آ دیکھا نہ تا فورا سے پیشتر آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی میوزک اکیڈمی میں جاکر گانا سیکھا اور ہوگئیں شروع۔

اس سے پہلے کترینہ نے بچوں کے لئے گانے گائے۔مگر اب بڑوں کو بھی اپنی گائیکی سے متاثرکرنے کی ٹھان لی ہے۔کترینہ نے ابھی گایا نہیں مگر ہواں میں اڑے جارہی ہیں۔ کہتی ہیں ان کے گانے بھی فلموں کی طرح سپر ہٹ ہوں گے۔ دیکھتے ہیں باربی ڈول سے ہاٹ گرل بننے والی کترینہ کیف کی آواز کی اڑان اونچی ہوتی ہے یاپھر یہ آوازکا سر بیٹھا ہی رہ جائے گا۔