ودیا بالن کی مادھوری ڈکشت جیسی رقاصہ بننے کی خواہش

Vidya Balan

Vidya Balan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی او لالا گرل ودیا بالن کی خواہش ہے کہ وہ مادھوری ڈکشت جونیئر بنیں۔ بالی ووڈ کی اوولالا گرل ودیا بالن کو ڈرٹی گرل بننے کا کبھی شوق نہ تھا بلکہ وہ تو ڈانسنگ میں مادھوری ڈکشت جونیئر بننا چاہتی تھیں۔

ودیا بالن نے اپنی بچپن کی سنائی کہانی کہ جب بھی ڈانس کا لفظ آتا تھا اسے سن کر ہی ڈانس کرنا شروع کردیتی تھیں۔ اوولالا گرل ودیا بالن نے بھی اپنی خواہش کا کر دیا کہ وہ تو بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشت بننے آئیں تھی۔ انہیں دھک دھک گرل کا ایک دو تین کرنا اچھا لگتا تھا۔ اس لئے اب بھی ان کی خواہش ہے کہ وہ مادھوری ڈکشت جونیئر بن جائیں۔

یہ الگ بات ہے کہ مادھوری بننے کی لگن میں ودیا بالن اتنا آگے بڑھ گئیں کہ فلم عشقیہ میں مادھوری کو کاسٹ کرنے کے بجائے ودیا بالن کو کاسٹ کر لیا۔