ورلڈ ٹی 20 : پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ آج ہو گا

Pakistan vs india

Pakistan vs india

ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) ورلڈ کپ ٹی 20 کا سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کولمبو میں بارش سے پاک بھارت میچ کے متاثر ہونے کا امکان ہے جس کے باعث قومی ٹیم میں ایک تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان اور انڈیا کے پاس کئی میچ ونرز کھلاڑی ہیں جومیچ کا نقشہ تبدیل کرنے کے اہل ہیں ۔ پاکستانی ٹیم پرنظر دوڑائی جائے تو سینتیس میچ میں سات سو اسی رنز بنانے والے عمر اکمل کوپاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت حاصل ہے۔اگر وہ بھارت کے خلاف وکٹ پرٹہرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر پاکستان کی کامیابی کا امکان روشن ہوجائے گا۔

کپتان محمد حفیظ سینتیس میچ میں سات سو پچاس رنز بنانے کے ساتھ ساتھ انتیس وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔پاک بھارت میچ کے دوران محکمہ موسمیات نے بار ش کی پیش گوئی کررکھی ہے جس سے میچ ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔موسم کے پیش نظر اور بھارتی بلے بازوں کی اسپن بالنگ کھیلنے کی مہارت کو مد نظر رکھتے ہوئے۔پاکستانی ٹیم میں رضا حسن کی جگہ سہیل تنویر یا محمد سمیع کو شامل کیا جا سکتا ہے۔میچ سے قبل رات کو بھی کولمبو میں وقفے وقفے سے دو تین بار بارش ہوچکی ہے۔