وزارت خزانہ کی جانب سے واپڈا کو 6 ارب روپے جاری

wapda

wapda

پاکستان: (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ کی جانب سے واپڈا کو 6 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 9 آئی پی پیز نے ادائیگی کے لئے آج کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ا س کے لئے انہوں نے حکومت کی خود مختاری کی گارنٹی پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اگر ان کو ادائیگی نا ہوئی تو حکومت کو اپنے خزانے سے صورت میں ادائیگی کرنی ہوتی ہے بصورت دیگر وہ حکومت کو قرض نادہندہ قرار دے کر کام بند کر سکتے ہیں۔

ان آئی پی پیز کے بند ہونے سے 1700 میگا واٹ بجلی بند ہونے کا امکان تھا جس سے ملک میں پہلے سے جاری لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو جاتا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اس رقم سے واپڈا ان آئی پی پیز اور پی ایس او کو ادائیگی کرے گی۔