وزارت پیٹرولیم:15روز بعد مصنوعات کی قیمتوں پرنظرثانی کافیصلہ

petrol

petrol

وزارت پٹرولیم نے ہر ماہ کے بجائے پندرہ روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔ حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اب ہرپندرہ روز کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے گا، اس سے قبل دو ہزار نو میں جب ڈاکٹر عاصم حسین نے مشیر پٹرولیم کا عہدہ سنبھالا تھا تو قیمتوں پر ماہانہ بنیاد پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے وزارت پٹرولیم نے ایک بار پھر پندرہ روز بعد پٹرولیم مصنوعات کے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔