وزیراعظم آج سرگودھا میں جلسے سے خطاب کریں گے

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے دوران نو ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کے جلسے کیلئے سرگودھا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دو ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگادئے گئے ہیں۔ وزیراعظم سرگودھا کیلئے پندرھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی سرگودھاکی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کے لئے پانچ ارب روپے کا اعلان بھی کریں گے۔