وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا دورہ بھمبر

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے دورہ بھمبر کے موقع پر انکے فقید المثال اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف متحرک ضلع بھر کے اندر پیپلز پارٹی کے کارکنان ،عہدیداران اور عوام علاقہ سے بھرپور رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے مختلف مقامات پر استقبال کیلئے استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں۔

جبکہ بھمبر میں جلسہ کیلئے بھی الگ سے کمیٹی بنائی گئی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے استقبالیہ انتظامات کی وزیر ہاؤسنگ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف سابق سپیکر اسمبلی و پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری انوار الحق وممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے وزیر اعظم کے دورہ بھمبر پر انکا سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کرنے کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔