ڈنگہ : ایم پی اے میاں طارق محمود کے لخت جگر میاں اسد محمود آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ایم پی اے میاں طارق محمود کے لخت جگر میاں اسد محمود آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے ان کی بارات کنارہ ریسٹورنٹ پر جائے گی جبکہ دعوت ولیمہ ملن میرج ہال ڈنگہ میں ہو گی۔

میاں طارق محمود ایم پی اے کے صاحبزادے میاں اسد محمود کی دعوت ولیمہ میں معززین علاقہ سمیت ڈنگہ کے دونوں پریس کلب جبکہ ڈنگہ میڈیا کونسل کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے دعوت ولیمہ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ جن میں مبران قومی اسمبلی ، ممبران صوبائی اسمبلی سمیت ناظمین ، نائب ناظمین کے علاوہ سینکڑوں کونسلرز بھی شرکت کریں گے۔