ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال نے حلقہ پی پی113 کی تعمیر و ترقی کیلئے حمزہ شہباز سے پندرہ کروڑ کی ڈیمانڈ کر دی

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 113کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے حلقہ پی پی113کی تعمیر و ترقی کیلئے حمزہ شہباز سے پندرہ کروڑ کی ڈیمانڈ کر دی۔

جس پر انہوں نے فنڈز جاری کرنے کی حامی بھر لی ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز نئے حقائق سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ میں اس فنڈز سے حلقہ پی پی 113 کی ہر یونین کونسل میں ایک ماڈل سکول بنانا چاہتا ہوں تاکہ حلقہ میں تعلیم کا معیار بلند ہو ، اس کے علاوہ ڈنگہ کھوڑی عالم روڈ ، درسگاہ چیلیانوالہ روڈ ، چنن سے سبحان براستہ گردنوالہ سڑک ،گوندل چوک کنجاہ سے پنڈی چوک تک سڑک کی تعمیر شامل ہو گی اور پانچ کروڑ کی لاگت سے ڈنگہ میں وٹر سپلائی رینوویشن ، ڈنگہ میں مختلف جگہوں پر پینے کے صاف پانی کیلئے دس واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے اور ٹھٹھہ پوڑ میں گرلز پرائمری سکول کو اپ گریڈیشن کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اپنے فنڈز ڈنگہ سمیت حلقہ پی پی113 میں کام تیزی سے جاری ہیں۔