ڈنگہ کے سینئر صحافیوں کا اجلاس ، ڈنگہ میڈیا کونسل کا قیام

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے صحافیوں کا اجلاس ڈنگہ میڈیا کونسل کا قیام۔ اتفاق رائے سے رانا قاسم حسنین سرپرست ، نثاراحمد مغل صدر ، سینر صحافی الطاف حسن طاہر چیرمین مجلس عاملہ ، وائس چیئر مین محمد بلال احمد بٹ ، ڈنگہ سے نمائندہ جناح بشارت علی طاہر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گے۔

ڈاکٹر افضال مغل سینر نائب صدر ، تجمل مکڑنائب صدر،سید شبیر ہاشمی جوائنٹ سیکرٹری، بشارت بی۔ایس سیکرٹری اطلاعات ، فتح جنگ وڑائچ فنانس سیکرٹری ، عارف بٹ آفس سیکرٹری نامزد ہوئے۔ سیاسی سماجی حلقوں نے میڈیا کونسل کے ممبران کو مبارکباد دی ہے۔ میاں طارق محمود ایم پی اے 06 جنوری کو ملن میرج ہال میں میڈیا کونسل کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔