بعض سیاستدانوں نے ڈنگہ میں یو ٹرن پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی ہے ، محمد نواز خان

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نعمان موٹرز کے ایم ڈی محمد نواز نے کہا ہے کہ بعض سیاستدانوں نے ڈنگہ میں یو ٹرن پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی ہے ، الٹ بے عزت ہوئے ہیں اور شہر کی تاجر برادری نے گذشتہ روز ایم پی اے میاں طارق محمود سے مذاکرات اور میاں طارق محمود ایم پی اے نے ڈھلیان چوک ، جانی چک روڈ پر یو ٹرن کھول دیئے جس پر علاقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

محمد نواز خان نے کہا ہے کہ میاں طارق محمود ایم پی اے واحد عوامی لیڈر ہیں جنہیں ڈنگہ سمیت حلقہ کے عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور وہ ہی حلقہ کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے مقابلہ میں کسی نے کام کر کے دکھائے تو وہ سامنے آئے اس لئے میاں طارق محمود ہی ایم پی اے کے قابل ہیں۔