وزیراعظم دھرنے پر بیٹھے رکن قومی اسمبلی کو منا کر لے گئے

Gilani

Gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بطوراحتجاج دھرنا دینے والے رکن قومی اسمبلی سید ناصرعلی شاہ کو منا کرایوان میں لے گئے ۔سید ناصر علی شاہ قومی اسمبلی کے گزشتہ سیشن سے پارلیمنٹ کے گیٹ پردھرنا دیئے ہوئے تھے۔
اس موقع پر میڈیاسے بات چیت میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سید ناصر علی شاہ کو سکیورٹی اداروں کی موجودگی میں بریفنگ دوں گا۔اور نھیں یقین دلاتاہوں کہ بلوچستان میں امن و امان کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں پر تحفظات بھی دور کیئے جائیں گے۔ ناصر علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے وعدوں پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں۔