وزیر اطلاعات نے سیکرٹ فنڈزسے متعلق خبروں کی تردید کردی

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے سیکرٹ فنڈزسے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ صحافیوں کوخریدنے کاالزام افسوسناک ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے وضاحت کی وزارت اطلاعات کاکل بجٹ 5ارب58 کروڑ روپے ہے جبکہ وزارت اطلاعات مستحق صحافیوں کی مددکرتی ہے، وزارت اطلاعات سے متعلق غلط اعدادوشماردے کرعدالت کوگمراہ کیاگیا، عدالت کوگمراہ کرنے والوں کوسزاملنی چاہیے۔سیکرٹ فنڈ طے ہے اور سیکریٹری اطلاعات کوحساب دینا ہوتا ہے۔وزارت اطلاعات کے وجود پر اعتراض کرنا حیرانی کی بات ہے۔ سیکرٹ فنڈزکامسئلہ سیاسی بنیادوں پراٹھایاجارہاہے۔الزام لگانے والے رہ نما خفیہ ریکارڈنگ سامنے لائیں،خفیہ ریکارڈنگ کا دعوی کرنیوالے بتائیں کہ وہ کس ایجنسی کے پے رول پر ہیں،الزام لگانیوالوں کیخلاف کارروائی کرنابھی عدالت کاکام ہے۔سیکرٹ فنڈ سے متعلق خبروں کی مذمت اور تردید کرتا ہوں۔