وزیر اعظم قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں۔ چوہدری نثار

Chaudhary Nisar

Chaudhary Nisar

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں ،شمسی ایئربیس کی طرح صدر کی صحت پر قوم سے جھوٹ نہ بولا جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے کہا کہ سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈو لیزا رائس نے وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیا ہے، وزیراعظم ایوان اور عوام کے سامنے وضاحت کریں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ شمسی ایئر بیس کے بارے میں دس سال قوم سے جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے شمسی ایئربیس کو امریکہ کے حوالے کرنے کا معاہدہ ایوان میں لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ موجود ہے تو یہ اور بھی بڑا گناہ ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ صدر کی صحت کیلئے دعاگو ہیں مگر ان کی بیماری کو نہ چھپایا جائے، کیونکہ صدر زرداری کی بیماری کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آئے ہیں، جس سے عوام میں بڑے شکوک وشہبات پیدا ہورہے ہیں۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے قوم سے کوئی چیزنہیں چھپائی نہ چھپائیں گے انہوں نے کہا کہ شمسی ایئربیس موجودہ حکومت دور میں امریکہ کے حوالے نہیں کیا گیا، یہ انیس سو پچانوے میں مسلم لیگ نون کے دورحکومت میں یواے ای کو شکارکیلئے لیزپر دیا گیا تھا۔