وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

raja pervez ashraf

raja pervez ashraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجارہا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نیپرا کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔اجلاس میں ریلوے پرتفصیلی بریفنگ اورریلوے کی بحالی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ مشترکہ مفادات کونسل آج پٹرولیم پالیسی اورقومی معدنیاتی پالیسی کی منظوری بھی دے گی۔

اجلاس میں کونسل کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی ، وزیرمواصلات ارباب عالمگیر، وزیرسائنس وٹیکنالوجی میرچنگیرخان جمالی، وزیربین الصوبائی روابط میرہزارخان بجارانی، وزیرخزانہ حفیظ شیخ، وزیردفاع نوید قمر، وزیرریلوے غلام احمد بلور اورمشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین شریک ہیں۔