وزیر اعلی سندھ نے امن و امان پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

qaim ali shah

qaim ali shah

سندھ : (جیو ڈیسک)وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے امن وامان پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ وزیر داخلہ منظور وسان نے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی عدالتی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سمیت پولیس اور رینجرز کے اعلی حکام شریک ہونگے۔ جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر پولیس اور رینجرز حکام بریفنگ دینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی اسلام آبا د سے کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ آج شام وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرینگے۔ وزیرداخلہ سندھ نے  سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے ایم کیوایم کے مقتول کارکن کی بھابھی کا بیان لیڈی پولیس کی موجودگی میں قلم بند کیا جائے ۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ تحقیقاتی کمیٹی جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر شواہد جمع کرے۔