وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کلر کہار پہنچ گئے

کلر کہار(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کلر کہار پہنچ گئے،اراکین اسمبلی چوہدری ایاز امیر ،سردار ممتاز ٹمن،ن لیگی رہنماں جنرل (ر) عبدالقیوم،چوہدری لیاقت،ملک خالد ٹہی ،تنویر اسلم سیتھی و دیگر نے کلر کہار پہنچنے پر انکا استقبال کیا۔

مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کلر کہار آنا تھا مگر انکی جگہ وزیر اعلی پنجاب پہنچے ہیں۔وہ کلر کہار کیڈٹ کالج میں سپورٹس گالا میں شرکت کریں گے ۔نمائندہ تلہ گنگ اپ ڈیٹس کے مطابق ابھی وزیر اعلی پنجاب کے کلر کہار پہنچنے پر ضلعی قائدین ،اراکین اسمبلی اور ن لیگ کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد جمع ہے۔