وکلاء معاشرے میں علم اور قانون کے رکھوالے ہونے کی حیثیت سے اہم ترین سمجھے جاتے ہیں:نوازش علی شیخ

لالہ موسیٰ (جی پی آئی)بارایسوسی ایشن کھاریاں کے امیداوار برائے صدر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وکلاء معاشرے میں علم اور قانون کے رکھوالے ہونے کی حیثیت سے اہم ترین سمجھے جاتے ہیں جس کے لیے ہمیں بہت اچھی مثال قائم کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا توبینک اور بار کے معاملات کو با احسن طریقے سے چلائوں گا اور وکلا ، کی عزت و احترام اور فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کردار ادا کروں گا۔

پوری جدوجہد کر کہ میٹنگ ہال کو جدید طرز پر بمعہ گیلری تعمیر کروانے کی کوشش کروں گا جو کی ضلع گجرات میں اپنی مثال آپ ہو گی کیونکہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے جب بھی کوئی وعدہ کیا تو اسے پور ا کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔انہوں نے ینگ لائرز کے مطلق کہا کہ میرے نزدیک نوجوان ینگ لائرز کو بھر پور حوصلہ افزائی اور راہنمائی کے لیے بارکی لائبریری کو اپ ڈیٹ اور مکمل ہونی چاہیے اور ایکسپرٹ افراد اور وکلاء کو مختلف موضوعات پر لیکچر دینے کا اہتمام کیا جائے گا تا کہ نوجوان ینگ لائرز میں عملاََ خود اعتمادی اور علم میں اضافہ ہو اور آخر میں انہوں نے کہا کہ میں کھاریاں بار کے ہر ممبر کو چیلنج سے کہتا ہوں کہ ان کی میرے حق میں دی گئی رائے ان کے لیے کبھی بھی شرمندگی اور مایوسی کا باعث نہیں بنے گی۔