وہاڑی میں بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) حاصل پور روڈ پر بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

وہاڑی کے علاقے لڈن پور میں حاصل پور روڈ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرانوالہ اور ڈی جی خان میں مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔