حکومتی مطالبات پر طالبان شوریٰ کی مشاورت جاری ہے، ترجمان طالبان کمیٹی

Yousaf Shah

Yousaf Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے ترجمان یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سیاسی شوریٰ نے جنگ بندی کیلئے اجلاس بلالیا، مولانا سمیع الحق کا سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے، جنگ بندی کے لیے پرامید ہیں۔

یوسف شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہطالبان کی سیاسی شوریٰ نے فائربندی اور حکومت کے مطالبات پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے، طالبان سیاسی شوریٰ اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کر دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق کا سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے۔

ترجمان طالبان کمیٹی نے کہا کہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے فائربندی انتہائی اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور طالبان کمیٹی کے درمیان مذاکرات طے نہیں پائے، وزیراعظم اور فوجی قیادت سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا، کوئی جواب نہیں ملا۔

یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ کل مختلف مکاتب فکر کے علماء کا اجلاس امن کے لیے بڑی کامیابی ہے، جس میں علما نے امن مذاکرات کی حمایت کی ہے۔